DailyBazyab pishin

چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری

چمن : چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری اسسٹنٹ کمشنر چمن عزیز اللہ کاکڑ اور تحصیلدار احمد خان نے آج ضلع چمن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا اور مت ٹیموں کی نگرانی کی۔اس دوران چمن شہر کے مختلف بازاروں، شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ نے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کیا اور عوام کو ہدایت کی کہ چمن میں کسی بھی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہری کو مکان، دکان یا کسی بھی قسم کی رہائش یا تجارتی جگہ کرایہ پر نہ دی جائے۔ اس حوالے سے واضح کیا گیا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مروجہ قوانین کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ضلع میں امن و امان اور قانون کی عملداری کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More