ژوب میں کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق، کئی زخمی
ژوب میں کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق، کئی زخمی
جاں بحق افراد میں خواتین و بچے بھی شامل، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری
کوئٹہ: بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر کوچ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع دانہ سر کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔