پنٹاگون کی فوج کو ایران کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت، امریکی میڈیا کا انکشاف
اگر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوئیں تو ان میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے بھی شامل ہوسکتے ہیں
واشنگٹن: امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے ممکنہ فیصلے کے پیشِ نظر تیاریاں مکمل کرنا شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی وسائل اور عسکری سازوسامان بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پینٹاگون نے امریکی فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان تیاریوں میں خطے میں اضافی فوجی اثاثوں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
