DailyBazyab pishin

دالبندین میں گھر پر مسلح حملہ، نوجوان جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

ضلع دالبندین کے علاقے کلی ملک خدائے رحیم جنوبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد ایک رہائشی گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علاالدین ولد محمد یونس (قوم لودھی) موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی شخص کو پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاالدین کی موت کی تصدیق کر دی۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More