حکومت اور دھرنا شرکاءکے درمیان مذاکرات کامےاب دھرنا ختم
کوئٹہ (بازیاب نیوز )حکومت اور دھرنا شرکاءکے درمیان مذاکرات کامےاب ہوگئے جس کے بعد دھرنا کے شرکاءنے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تفصےلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی اے مال کے قریب جاری دھرنے کے شرکا اور شہدا کے لواحقین سے گزشتہ شب ملاقات کرکے ان کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا کمیٹی نے وزیراعلی کی یقین دہانیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔معاون وزیراعلی بلوچستان شاہد رند کے مطابق دھرنا کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے۔ اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے دھرنا کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور مسئلے کے پرامن اور باوقار حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کی داد رسی یقینی بنائی جائے گی