DailyBazyab pishin

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر پٹرولیم کو ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنے اور ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جا کر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیرپٹرولیم بذات خود ریفائنریز سے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں اور جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More