DailyBazyab pishin

ہنہ اوڑک مےں مقامی قبائل اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ 4مقامی افراد شہید متعدد زخمی

کوئٹہ )بازیاب نیوز ڈےسک(کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک مےں گزشتہ رات مقامی قبائلی اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپےں ہوئی جس کے نتےجے مےں 4مقامی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے علاقہ مکےنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جس کے بعد مقامی افراد نے بی اے مال کے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر روڈ کو ہر قسم کی ٹرےفک کیلئے بند کردیا اور حکومت سے مطالبہ کےا کہ فوری طور پر ہنہ اوڑک مےں مسلح افراد کےخلاف کارروائی کی جائے اور ہمےں تحفظ فراہم کےا جائے ہنہ اوڑک ہمارے اباواجداد کا علاقہ ہے ہم کسی بھی صورت اپنے علاقے کے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہےں دےنگے ہم اپنے علاقہ کا دفاع آخری دم تک کرتے رہےں گے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More