DailyBazyab pishin

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے حاصل تمام مالی مراعات واپس کر دیں

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کے بعد حاصل ہونے والی تمام مالی مراعات واپس کر دی ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سردار اختر مینگل نے 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے، جس کی باقاعدہ وصولی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-256 خضدار سے استعفیٰ دیا تھا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے 3 ستمبر 2024 سے مو¿ثر قرار دیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق استعفے کی منظوری کے بعد واجب الادا مراعات کی واپسی کے سلسلے میں 78 لاکھ 92 ہزار روپے کی رقم وصول کر لی گئی ہے، جس کے بعد سردار اختر مینگل کی رکنیت سے متعلق تمام مالی معاملات نمٹا دیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More