معرکہ کارگل کے ہیروشہید حوالدار لالک جان نشان حیدر کا 27واں یوم شہادت (کل)منایا جائے گا
روزنامہ بازیاب)ویب ڈےسک (معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا 27واں یوم شہادت(کل) 7جولائی منگل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے انہوں نے1999ءمیں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شینازبانوں پر بھی عبور حاصل تھاوہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ءکو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔