DailyBazyab pishin

جیکب آباد،،گمشدہ 13 تولہ طلائی زیورات مل گئے، چوری کی واردات نہ ہونے کی تصدیق، متاثرہ شہری کا جیکب آباد پولیس کا شکریہ

جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی)

جیکب آباد،، ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر تھانہ سٹی کی حدود میں درج طلائی زیورات کی مبینہ چوری کی رپورٹ پر پولیس نے فوری تفتیش کا آغاز کیا، تاہم تحقیقات کے دوران متاثرہ شہری نے خود پولیس کو آگاہ کیا کہ چوری کی کوئی واردات پیش نہیں آئی تھی اور گمشدہ سمجھے جانے والے تقریباً 13 تولہ طلائی زیورات گھر سے ہی مل گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے شہری سترام داس نے اپنے گھر سے طلائی زیورات چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر شاہ جان لاشاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کیں۔ بعد ازاں سترام داس ہندو پنچایت کے صدر لال چند سیتلانی کے ہمراہ تھانے پہنچا اور بتایا کہ معاملہ گھریلو نوعیت کا تھا اور زیورات مل جانے کے بعد چوری کی اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ متاثرہ شہری اور ہندو پنچایت کے صدر نے بروقت توجہ، ذمہ دارانہ رویے اور مؤثر تعاون پر ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایچ او انسپکٹر شاہ جان لاشاری اور جیکب آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ا یس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی نے اس موقع پر کہا کہ جیکب آباد پولیس ہر اطلاع پر فوری، غیرجانبدار اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More