DailyBazyab pishin

جیکب آباد،، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی جیکب آباد کے رہنماؤں کا 5 جولائی یومِ سیاہ کے طور پر منانا، آمریت کے خلاف احتجاجی ریلی

 

جیکب آباد،، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی جیکب آباد کے رہنماؤں اور کارکنوں نے 5 جولائی کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا۔ اس سلسلے میں شہر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر آمریت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ریلی کی قیادت ضلعی انفارمیشن سیکریٹری جہانگیر کھوسو، شوکت گھنیو اور سٹی رہنما کامران پیچوہو نے کی، جبکہ بڑی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے آمریت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More