DailyBazyab pishin

ٹیلی کام بل کا مقصد ہرگز کسی کی ذاتی زمین پر قبضہ نہیں،اعظم نذیر تارڑ، شزا فاطمہ

اسلام آباد وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ اورشزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام بل کا مقصد ہرگز کسی کی ذاتی زمین پر قبضہ نہیں،بل کو لے کر میرے اور سیکریٹری آئی ٹی کے خلاف بلاوجہ میڈیا میں واویلا مچایا گیا، قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں۔یہاں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کام بل پر عوام اور پارلیمان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری تھا، ٹیلی کام کا پرانا قانون موجودہ دور کی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، بل کا مقصد وزیراعظم کے وژن کے مطابق انٹرنیٹ کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، وزیر آئی ٹی نے کہا کہ میری یہ ذمہ داری ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے، بل 6 مہینے تک قومی اسمبلی میں پڑا رہا ہے، نیا ٹیلی کام بل پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر قومی اسمبلی سے پاس کرایا گیا، بل کو سینیٹ سے کمیٹی میں بھیج کر روکا گیا، جو جمہوریت کا حسن ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ بل کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کسی کی ذاتی زمین پر قبضہ کیا جائے گا، بل کو لے کر میرے اور سیکریٹری آئی ٹی کے خلاف بلاوجہ میڈیا میں واویلا مچایا گیا، مجھ پر اور سیکریٹری آئی ٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے،ہم اپنے خلاف لگائے گئے مالی الزامات پر قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹیلی کام بل کو لے کر میڈیا میں ایک بے جا سنسنی پیدا کی گئی، یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ بل کے ذریعے کسی کی پرائیویٹ پراپرٹی پر قبضہ ہونے جا رہا ہے۔ وزیرِ قانون نے کہا کہ بل کی آڑ میں منسٹر صاحبہ اور سیکریٹری آئی ٹی پر مالی فائدے کے الزامات لگائے گئے، ملک بھر میں انٹرنیٹ پہنچانا منسٹری کی ذمہ داری ہے، ملک کی خواتین اور نوجوان گھر بیٹھے فری لانسنگ کے ذریعے کما رہے ہیں، یہ بل بنیادی طور پر ان ہا¶سنگ سوسائٹیز کے حوالے سے تھا جو معاہدے کر کے پھر جاتی ہیں، شہریوں کی ذاتی زمینوں سے فائبر گزارنے کیلئے مالکان کی اجازت لینا لازمی ہے، اگر کوئی شہری انٹرنیٹ کے لیے اپنی ذاتی پراپرٹی نہیں دینا چاہتا تو یہ اس کا قانونی حق ہے۔ وزیرِ قانون نے کہا کہ ہم یہ بالکل کلیئر کر رہے ہیں کہ اس بل سے کسی کی ذاتی پراپرٹی زبردستی متاثر نہیں ہوگی

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More